ڈی آئی جی ویسٹ زون کا نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی کا دورہ’ منڈی کے راستوں پر 4 پکٹس قائم ایک ہزار سے زائد اہلکار الرٹ

0
11

کراچی(رپورٹ: ایم جے کے) ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ مویشی دوست منڈی نادرن بائی پاس کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مویشی دوست منڈی آنے والے راستوں پر ایک بھی واردات نہ ہو آج نادرن بائی پاس پر لگنے والی مویشی دوست منڈی کو تیسرا سال ہے پچھلے سال بھی پولیس نے احسن اقدام کیے ایک بھی واردات نہیں ہوئی، ایک ہزار سے ذائد پولیس اہلکار اور پولیس کمانڈوز مویشی دوست منڈی کے راستوں پر تعینات کیے جائیں گے۔

ڈی آئی جی عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریشن مویشی دوست منڈی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، گلشن معمار، نادرن بائی پاس سمیت تمام راستوں پر سیکورٹی تعینات ہوگی ہم نے کنٹرول روم قائم کردیا ہے، رینجرز بھی پولیس کے ہمراہ سیکورٹی کے فرایض سرانجام دے گی، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی سیکورٹی پر تعینات ہوں گے، نادرن بائی پاس کو لگنے والے اضلاع کو بھی سیکورٹی سسٹم میں شامل کریں گے۔

ایڈمنسٹریٹر شہاب علی نے کہا کہ سندھ میں راستے بند ہونے کی وجہ سے بیوپاریوں کے مویشی راستوں میں پھنسے ہوئے ہیں جو کراچی نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی آنا چاہتے ہیں، کراچی آنے والے سندھ کے راستے بند ہیں، قاضی احمد کا نیشنل ہائی وے راستہ بند ہے، دھرنے والوں نے شام 6 بجے تک ٹائم دیا تھا اگر معاملات طے پاگئے تو دھرنے والے اٹھ جائیں گے بڑی تعداد میں قربانی کے مویشیوں سے لدے ٹرک دھرنے کی وجہ رکے ہوئے ہیں، آنے والا جمعہ مویشی دوست منڈی نادرن بائی پاس اپنے جوبن پر ہوگی۔

اس موقع ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور مویشی دوست منڈی نادرن بائی پاس میڈیا سیل کی ترجمان ام ایمن اور دیگر میڈیا سیل کے ممبران بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں