اسلام آباد میں کرائم رپورٹر کے ساتھ ناروا سلوک، صحافیوں کا شدید احتجاج

0
8

اسلام آباد: تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کی جانب سے معروف کرائم رپورٹر شبیر سہام کو پانچ گھنٹے تک غیر قانونی طور پر تھانے میں بٹھائے رکھنے کے خلاف صحافی برادری سراپا احتجاج بن گئی۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب شبیر سہام نے اے ایس آئی نسرین عباسی سے ایک اہم معاملے پر مؤقف لینے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق، مؤقف لینے کے دوران اے ایس آئی نسرین عباسی نے رپورٹر سے مائیک چھیننے کی کوشش کی اور بعد ازاں ایک جھوٹی درخواست دے کر رپورٹر کو تھانے میں روک لیا گیا۔

اس اقدام کے خلاف اسلام آباد بھر کے کرائم رپورٹرز نے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے باہر احتجاجی دھرنا دیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمے دار افسران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

صحافتی تنظیموں نے بھی اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی صحافت پر کسی قسم کا دباؤ یا حملہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں