کراچی: کراچی سے پشاور کے لئے خیبرمیل ایکسپریس کینٹ اسٹیشن پر ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوگئی۔ گرین لائن، سرسید ایکسپریس کراچی ایکسپریس سمیت متعدد اپ ٹرینز تاخیر کا شکار ہوئیں۔ عیدالفطر پر آبائی علاقوں کو روانہ ہونے والے مسافر ٹرینز کی روانگی تاخیر کا شکار ہونے پر مشکلات سے دوچار ہیں۔
کراچی کینٹ اسٹیشن پر اسٹیشن مینیجر سمیت کوئی ذمہ دار موجود نہیں اور ریلوے کراچی کے اعلی افسران واٹیس ایپ پر گھروں میں بیٹھ کر ریلوے کا نظام چلانے لگے ہیں۔ تاخیر کا شکار ٹرینوں کے مسافروں کا کوئی پرسان حال نہیں۔
عید رش کی وجہ سے ریلوے کراچی کے عملہ کی طرف سے لگزری کلاس میں پرانی بوگیاں استعمال کی جانے لگیں۔ریلوے عملہ کی غفلت و لاپرواہی کے باعث پرانی بوگیوں شدید گرمی میں اے سی کی باربار خرابی ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر نے عید کی خوشی کامزہ پھیکا کردیا۔ مسافروں نے وفاقی وزیر ریلوے سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔