سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر اتوار ہوگی

0
9

جدہ: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، عیدالفطر 30 مارچ بروز اتوار ہوگی۔ چاند کی شہادت موصول ہونے کے بعد سعودی سپریم کورٹ کے محکمہ رویت ہلال نے سنیچر کو اعلان کیا کہ یکم شوال 1446 ہجری 30 مارچ بروز اتوار ہوگی۔

اس موقعے پر سپریم کورٹ کے محکمہ رویت ہلال نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، تمام شہریوں، رہائشیوں اور مسلمانوں کو مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔سعودی سپریم کورٹ نے مملکت کی سلامتی، تحفظ اور خوش حالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں ہوگی، جس میں لاکھوں زائرین اور
دوسری جانب وزارت اسلامی امور نے مملکت کے مختلف علاقوں میں عید الفطر کی نماز کے لیے 15 ہزار سے زائد جامع مسجد اور 3 ہزار 939 عید مصلوں کو مخصوص کر دیا ہے۔

وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں نمازِ عید کے لیے 15 ہزار 948 جامع مساجد میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

مساجد کے علاوہ مختلف کھلے مقامات پر بھی عید الفطر کی نماز کے لیے مصلوں کا انتظام کیا جائے گا جس کے لیے ان علاقوں کی چھوٹی مساجد کی انتظامیہ کو ہدایت کر دی گئی جہاں مسجد کے اندر گنجائش نہ ہونے کی وجہ سےعید کی نماز ادا نہیں کی جا سکتی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں