چکسواری: کشمیر میں نکاح کا جھانسہ دے کر دو ماہ تک مبینہ جنسی زیادتی کرنے والے برطانوی شہریت کے حامل بزرگ شکیل احمد صاحب کو آج پولیس چکسواری نے گرفتار کر لیا۔ مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ہی یہ معاملہ سوشل میڈیا پر اٹھایا گیا تھا۔
برٹش کشمیری شکیل پولیس تھانہ چکسواری کی حراست میں جبکہ برٹش ملزم مختلف حیلے بہانوں سے کرایہ دار معصوم لڑکی کو دو ماہ سے زیادہ عرصہ جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، قرآن پاک پر حلف، والدین سے وعدہ، اپنی جنسی ہوس پوری کرنے کے بعد انڈر گراؤنڈ ہو گیا تھا، متاثرہ لڑکی پر اغواء کا الزام لگایا، متاثرہ لڑکی کو دھمکیوں بلیک میل کرکے قانونی چارہ جوئی سے روکے رکھا۔
متاثرہ لڑکی نے ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت سے رجوع کیا، جس پر ایس ایچ او تھانہ چکسواری کو میرٹ پر کارروائی کے احکامات جاری کئے۔