جدہ: مکہ مکرمہ میونسپلٹی کی موبائل فوڈ لیبارٹریوں نے مسجد حرام کے صحنوں کے قریب اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد رمضان المبارک میں معتمرین اور نمازیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کے اعلی معیار کو یقینی بنانا ہے۔
مشائر میونسپلٹی میں میونسپل ایجنسی جس کی نمائندگی جنرل ایڈمنسٹریشن آف لائسنسنگ اینڈ فوڈ سیفٹی کرتی ہے، نے زائرین اور عازمین عمرہ کو فراہم کیے جانے والے کھانے اور خوراک کی جانچ کی اپنی خدمات انجام دینے کے لیے موبائل لیبارٹریز فراہم کردی ہیں۔ ان لیبارٹریز کو اعلیٰ ترین معیار کی سروس سے لیس کیا گیا ہے۔