مقبوضہ فلسطین میں سرائیلی فوجیوں ‌نے فلسطینی محنت کش کو گولی مار دی

0
52

کراچی: قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں دیوار فاصل کے قریب ایک 24 سالہ فلسطینی محنت کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے 24 سالہ محمود یاسر قصراوی کے سر میں گولی ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

قصراوی کے اہل خانہ کا کہنا ہےکہ صہیونی فوج نے کچھ دوسرے فلسطینی محنت کشوں کے ساتھ قصراوی کا تعاقب کیا اور دیوار فاصل کے قریب اس پر گولی چلائی گئی۔ گولی اس کے سرمیں لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ قصراوی کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ قصراوی کو نابلس کے رفیدیای اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں