پاک فضائیہ کے آپریشنل ائیر بیس پر کثیرالملکی فضائی مشق ایسز میٹ-2021 کا آغاز

0
96

اسلام آباد: ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق کثیر الملکی فضائی مشق ایسز میٹ-2021 کا آغاز آج پاک فضائیہ کے ایک ائیر بیس پر ہوا۔ ان مشقوں میں پاکستان، سعودی عرب اور امریکہ کی فضائی افواج حصہ لے رہی ہیں جبکہ بحرین، مصر اور اردن کی فضائی افواج کو بطور مبصر ان مشقوں میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ائیر وائس مارشل وقاص احمد سلہری، ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف (آپریشنز) افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مشقیں اس عسکری مشق کے شرکاء یا ائیر پاور سینٹر آف ایکسیلنس کے لئے نئی نہیں ہیں تاہم ایسز میٹ مشقیں اس لئے منفرد ہیں کیونکہ ان مشقوں میں حصہ لینے والی فضائی افواج بذات خود آپریشنل سرگرمیوں میں مصروف رہی ہیں اور جنگی کاروائیوں، خواہ وہ دہشت گردی کی خلاف ہوں یا فضائی میدان میں ہوں، کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ چنانچہ اس پلیٹ فارم کو باہمی مفادات کے حصول اور شرکاء کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

اردن اور سعودی عرب کے دفاعی اتاشیوں اور امریکہ کے ائیر اتاشی نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں