کراچی: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس عالمگیر اور پی این ایس عظمت کا قطر کا دورہ کیا۔
قطر امیری نیول فورسز کے افسران کا پاک بحریہ کے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا اور مشن کمانڈر نے میزبان حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔
پاک بحریہ اور قطر امیری نیول فورسز کے جہازوں کا مشترکہ بحری مشق اسد البحر کا انعقاد کیا گیا۔ پاک بحریہ خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں کردار ادا کر رہی ہے۔ مشق سے بحری اور فضائی افواج میں تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔