کراچی: کورنگی مہران ٹاؤن فیکٹری حادثہ پر بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 3 ملازمین کو معطل کردیا۔ معطل ملازمین کو غیرقانونی فیکٹری کے بارے میں آگاہ کرنے سے ناکامی پر معطل کیا گیا۔ معطل ملازمین کو ضلع کورنگی میں تعینات اسٹنٹ ڈائریکٹر، سینئر بلڈنگ انسپکٹر اور بلڈنگ انسپکٹر شامل ہیں۔
فیکٹری حادثے میں اس بی سی اے ملازمین کا رول متعین کرنے کیلئے 3 سینئر ڈائریکٹرز پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی۔ کمیٹی منظور کئے گئے بلڈنگ پلان اور عمارت کا معائنہ کرکے زمہ داروں کا تعین کرے گی اور کمیٹی 7 دن میں انکوائری رپورٹ ڈائریکٹر جنرل کو پیش کرے گی۔