کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں مون سون کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس۔
اجلاس میں صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر شاہ، وقار مہدی، راشد ربانی، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری، کمشنر کراچی، سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری فنانس، ایم ڈی ایس ایس ڈبلیو ایم اے اور ایم ڈی واٹر بورڈ شریک۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ قدرتی آبی گزرگاہوں پر عمارتیں بن گئی ہیں۔ نالوں کے ساتھ تجاوزات ہیں، جس کے باعث بارش کا پانی نہیں نکلتا ہے اور صرف نالوں کی صفائی مسئلے کا حل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ لوکل باڈیز کے پاس ایک باقائدہ مکینزم ہونا چاہئے اور جب 30 ایم ایم بارش ہو تو کیا ایس او پی ہوگی اگر 40 ایم ایم بارش ہوگی تو کیا ایس او پی ہوگی۔ اس بارش کی مختلف مراحل کا منصوبہ ہونا چاہے۔
وزیر بلدیات نے کہا کہ بارش کے دوراں وہ سڑکوں پر تھے اور اہم سڑکوں سے بارش کے رکتے ہی پانی کی نکاسی کردی گئی ہے۔ کچھ جگہوں پر نالے چوک ہوئے جس سے کچھ مسائل ہوئے ہیں۔ –