نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعداد و شمار جاری

0
58

اسلام آباد: این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 23 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 865 تک پہنچ گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 19 ہزار 610 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں صرف 936 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ سندھ میں  ایک لاکھ 18 ہزار 824 مریض زیرعلاج ہیں اور پنجاب 92 ہزار 279، خیبرپختونخواہ 33 ہزار 510 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں 14 ہزار 938 اور بلوچستان میں 11 ہزار 624 مریض زیرعلاج ہیں اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 40 اور گلگت بلتستان میں 2 ہزار 10 کورونا متاثریں ہیں۔

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 225 تک پہنچ گئی ہے اور ملک بھر میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد صرف 26 ہزار 924 رہ گئی ہے۔ اب تک 2 لاکھ 42 ہزار 436 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ —-

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں