لاہور میں سستی سبزی فروخت کرنے پر غریب دکان دار گرفتار

0
130

 لاہور: تبدیلی سرکار نے انوکھی کاروائی کرتے ہوئے سستی سبزیاں فروخت کرنے پر غریب دکاندار کے خلاف تھانہ سٹی رائیونڈ میں مقدمہ درج کرلیا۔

گرانفروشی پاکستان کا ایک المیہ ہے ہی لیکن اس کی روک تھام کے لیے سرکاری سطح پر کارروائی اور مقدمے درج کرنے کی شرح بہت کم ہے، لیکن لاہور پولیس نے سستی سبزی فروخت کرنے والے کو نہ صرف فوراً گرفتار کرلیا بلکہ اس ’جرم‘ میں ایف آئی آر بھی کاٹ دی۔

لاہور کی رائیونڈ پولیس نے ’سستی‘ سبزی فروخت کرنے پر دکان دار کو گرفتار کر کے اس کے خلاف ایف آئی آر بھی کاٹ دی ہے۔ سبزی سستی فروخت کرنے پر درج ہونے والی ایف آئی آر کے متن کے مطابق سبزی فروش کاشف بشیر ولد چوہدری محمد بشیر رائیونڈ روڈ پر سرکاری ریٹ لسٹ سے کم قیمت پر سبزی فروخت کر رہا تھا۔ جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی مدعیت میں اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس بارے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ دوران چیکنگ سبزی فروش کے پاس ریٹ لسٹ موجود نہیں تھی  اور وہ بھنڈی، ٹماٹر و دیگر سبزیاں سرکاری نرخ نامے سے کم پر فروخت کر رہا تھا۔

متن کے مطابق مذکورہ دکان دار نے ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہیں کی ہوئی تھی اور بھنڈی 95 روپے کے بجائے 73 روپے، ٹماٹر 50 روپے کے بجائے 25 روپے، بینگن 60 روپے کے بجائے 52 روپے، کریلے 90 روپے کے بجائے 52 روپے اور پیاز 40 روپے کے بجائے 33 روپے فی کلو پرفروخت کر رہا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں