سابق ڈائریکٹر جنرل حج کے خلاف کرپشن الزامات میں انکوائری کا آغاز

0
19

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل حج ساجد منظوراسدی کے خلاف کرپشن الزامات میں انکوائری کا آغاز کردیا گیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی حج ساجد منظوراسدی کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ساجد منظور اسدی کے خلاف کچھ شواہد بھی ملے  ہیں، ان پر ادویات اور خوراک کےٹھیکوں میں کرپشن الزام ہے۔

وفاقی وزیرطلحہ محمود کا کہنا تھا کہ حج جیسے فریضہ کے دوران کسی قسم کی کرپشن یا کوتاہی ناقابل برداشت ہے، انکوائری میں کرپشن ثابت ہوئی تو معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کردوں گا۔ فریضہ حج کے بعد حج سے متعلق آڈٹ کراؤں گا، کوئی بھی کرپشن میں ملوث پایا گیا تو معافی نہیں ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ معاونین حج نے حجاج کرام کی خدمت میں کوتاہی کی تو انہیں واپس بلا لیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں