شہر کراچی میں غیر قانونی عمارتوں کیخلاف سخت آپریشن کا فیصلہ

0
105

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں تجاوزات، غیر قانونی عمارتوں اور پانی چوروں کے خلاف سخت آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

چیف سیکریٹری سہیل راجپوت کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں تجاوزات، غیر قانونی اور خطرناک عمارتوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 5000 ایکڑ زمین پر قبضہ ہے۔ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ کارروائی سے قبل اخبار میں اشتہار بھی دیا گیا۔

ایس بی سی اے حکام نے اجلاس میں کہا کہ شہر میں 545 عمارتیں خطرناک ہیں، شہر میں اس وقت 6 ہزار غیر قانونی عمارتیں ہیں، غیر قانونی 21 عمارتوں کو سیل کیا گیا ہے۔ جلاس میں مون سون سے قبل خطرناک ترین عمارتوں کو خالی کرانے کا حکم دیا گیا۔

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمارتوں میں رہائش پذیر افراد کو متبادل جگہ فراہم کریں گے، پہلے مرحلے میں ایم ڈی اے میں آپریشن ہوگا۔ 31 مئی سے ضلع ویسٹ سے آپریشن شروع ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں