تھانہ شاہ لطیف ٹائون کے حدود میں فائرنگ، جماعت اسلامی کا مقامی رہنما ہلاک

0
65

کراچی: ملیر کے علاقے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کے حدود قذافی ٹاؤن گلشن عسکری میں فائرنگ سے جماعت اسلامی کے مقامی رہنما قتل کردیے گئے۔ قذافی ٹاﺅن گلشنِ عسکری کے قریب فائرنگ ایک شخص جاں بحق جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نذیر محمد ولد صالح محمد عمر 65 سال سے کی گئی ہیں۔ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار گھر کے باہر کھڑے تھے اورنزیر شاہ گھر سے باہر نکلے ملزمان فائرنگ کردی جاں بحق ہوگئے۔ نذیر جماعت اسلامی کے سابق یو سی وائس چیئرمین تھے اور جماعت اسلامی ضلع ملیر کے عہدار بھی تھے۔

کراچی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا اور پولیس موقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ پولیس نے کرائم سین کی ٹیم کو طلب کر لیا۔ پولیس اور کرائم سین کی ٹیموں موقع سے شاید اکٹھے کررہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں