کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے 31 مئی سے سالانہ امتحانات 2021ء جماعت نہم و دہم سائنس اور جنرل گروپ ریگولر کے ایڈمٹ کارڈزجاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
چیئرمین میٹرک بورڈنے کہا کہ ابھی صرف سائنس اور جنرل گروپ ریگولر امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ جاری کئے جا رہے ہیں، پرائیویٹ جنرل گروپ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے طلباء اور طالبات کے ایڈمٹ کارڈ حاصل کرنے کیلئے الگ الگ اتھارٹی لیٹر کے ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی اور آفس کارڈکے ہمراہ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے کانفرنس ہال پہلی منزل بلاک B سے صبح ساڑھے 9 بجے سے سہ پہر 1:00بجے تک دی گئی تاریخوں کے مطابق ایڈمٹ کارڈ۔حاصل کر سکتے ہیں۔
31 مئی کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، یکم جون کو جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال، 2 جون کو شاہ فیصل کالونی، ملیر، بن قاسم، لانڈھی، 3 جون کو کورنگی، صدر، لیاری اور 4 جون کو کیماڑی، اورنگی، سائٹ، بلدیہ اور گڈاپ حاصل کر سکتے ہیں۔ بورڈ آفس آنے والے تمام افراد کو کہا جاتا ہے کہ وہ کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مکمل ایس او پیز کا خیال رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔