اسلام آباد: عراقی ہم منصب کی دعوت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عراق کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔
وزیر خارجہ عراقی ہم منصب فواد حسین کے ساتھ خصوصی ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ،مسلم امہ کو درپیش چیلنجز سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیر خارجہ عراقی صدر برہام صالح سمیت عراق کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ عراقی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں زیارات کیلئے عراق آنے والے زائرینکی مشکلات اور ان کی سہولت کے لیے اقدامات کے حوالے سے بھی تبادلہ ء خیال کریں گے اور عراقی قیادت کے ساتھ دو طرفہ سیاسی و دفاعی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہو گی۔