گلشن حدید میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو گرفتارایک زخمی

0
346

کراچی: اسٹیل ٹاون تھانے کی حدود گلشن حدید فیز 2 ایل-2 مارکیٹ کی پہلی گلی میں پولیس مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں اپنے ساتھی کے سمیت گرفتار جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ڈکیٹ گلشن حدید کے مختلف جگہوں پر لوٹ مار میں مصروف تھے اور دوران گشت پولیس کی موبائل نے بروقت ایکشن کرتے ہوئے موبائل وین کی ٹکر سے ڈاکوئوں کو گرا دیا تاہم ڈکیٹوں نے بھاگتے ہوئے فائرنگ شروع کردی۔ دو طرفہ فائرنگ کا تبادلے کے بعد دو ڈاکوئوں کو گرفتارکرلیا گیا جبکہ ایک فرار ہوگیا۔

گرفتاردونوں ڈاکوئوں کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول 5 راؤنڈ اور ایک 125موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں ملزمان کی شناخت غلام رسول ولد حاجی کرم خان اور شیرازعلی ولد نیاز محمد نام سے ہوئی ہے جن کو لاک اپ کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں