کراچی: جامعہ کراچی خودکش حملہ، تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ قانون نافز کرنے والے اداروں نے خودکش بمبار شازی بلوچ کے اصل گھر کا سراغ لگالیا۔ چھاپہ مار کارروائی اسکیم 33 میں واقعے رہائشی سوسائٹی میں کی گئی۔
سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق گھر شازی بلوچ کے والد کا بتایا جاتا ہے اور گھر سے لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات قبضے میں لی گئی ہیں۔ گھر میں سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی میں آمدورفت ہوتی رہی ہے۔ اس ہی گھر میں کچھ ہفتے قبل خاتون بم بار کی بہن اسمہ کی شادی ہوئی تھی۔ خود کش بمبار شاری بلوچ سات بہن بھائی ہیں اور خودکش بمبار کی بہن بھی پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہے۔ اہم دستاویزات تحویل میں لینے کے بعد گھر کو سیل کردیا گیا ہے۔