میلسی: کہروڑپکا میں صحافیوں کے سچ دکھانے پر پولیس انتقامی کاروائی پر اتر آئی۔ آٹا پوائنٹ پر بھگدڑ اور پولیس کے تشدد کی کوریج رپورٹرز کو مہنگی پڑ گئی۔
نجی چینل کے رپورٹر اور کیمرہ مین پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کیمرہ مین کو کئی گھنٹے سے حبس بے جا میں رکھا گیا اور پولیس نے ابھی تک گرفتاری بھی نہیں ڈالی۔
صحافتی تنظیموں اور وکلاء کی ناجائز اور من گھڑت ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہوئے صحافتی تنظیموں کا آر پی او ملتان سے ایف آئی آر خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔