اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اہم اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی۔
اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی شامل تھی جو ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی اجازت کے بعد ایوان میں پیش کردی گئی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت شروع ہوا ہے۔ حکومتی اتحادیوں یا پی ٹی آئی منحرف ارکان میں سے کوئی اس وقت ایوان میں موجود نہیں۔
اپوزیشن اتحاد نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرارکھی ہے اور اپوزیشن کا دعویٰ ہےکہ ان کے پاس مطلوبہ اراکین سے زیادہ تعداد ہے جس کے باعث عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے۔
دوسری جانب حکومت کا بھی دعویٰ ہے کہ وہ عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کو شکست دے کر سرخرو ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی اور قومی اسمبلی کا اجلاس 31 مارچ جمعرات تک ملتوی کردی ہے۔
اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک پیش کردی گئی ہے اور یہ ملک کے تیسرے وزیراعظم جن کے خلاف تحریک پیش کی گئی ہے۔
یاد رہے اس سے قبل سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور شوکت عزیز کے خلاف عدم اعتماد پیش کی گئی تھی۔