لاہور: وفاق کے بعد اپوزیشن نے پنجاب میں بھی محاز سنبھال لیا۔ اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروادی۔
عدم اعتماد کی تحریک مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی رانا مشہود، حسن مرتضیٰ اور دیگر اراکین اسمبلی نے جمع کروائی ہے۔ عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن کے اراکین کے دستخط ہیں۔ عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کے بعد وزیر اعلی اسمبلی تحلیل نہیں کرسکیں گی۔
عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کے چودہ دن میں سپیکر اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔ رانا مشہود نے عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانے کی تصدیق کردی۔