لاہور: سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب اور پی ٹی آئی کے ایم پی اے عبدالحئی دستی کے گھر انٹی کرپشن پنجاب کے مبینہ چھاپے کے دوران کرنسی برآمد۔ مبینہ طور پر برآمد شدہ رقم 15 کروڑ 11 لاکھ چھپن ہزار روپے ہے جو انٹی کرپشن کے ریکارڈ میں برآمد کی گئی جو سب سے بڑی کیش رقم ہے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے خفیہ اطلاع ملنے پر ایڈیشنل ڈی جی وقاص حسن کو لاہور سے مظفر گڑھ بھیجا جس نے مجاز عدالت سے سرچ وارنٹ لے کر گھر کی تلاشی لی تو ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی صورت میں دو تجوریوں میں چھپایا گیا مال برآمد ہوا۔