گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی یونین آف جرنلسٹس وفد کی ملاقات

0
142

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی یونین آف جرنلٹس وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد کی سربراہی کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی کررہے تھے۔ ملاقات میں صحافت کے کردار، صحافی برادری کی خدمات، صحافیوں کے فلاح و بہبود کے اقدامات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے اقدامات یقینی بنارہی ہے۔ صحافی برادری کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے اور میرا صحافی برادری سے تعلق کئی دہائیوں پر مشتمل ہے۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر فہیم صدیقی
نے کہا کہ صحافی برادری کے لئے گورنر سندھ کی خدمات لائق تحسین ہے۔

وفد میں جنرل سیکریٹری لیاقت علی رانا، جاوید قریشی، قاضی آصف، سمیر قریشی، نعیم کھوکھر، کاشف صدیقی، لبنیٰ ذیشان، اسماعیل دلاور، مدثر غفور، محمد اظہر، سجاد کھوکھر اور زاہد اقبال بھٹہ شامل تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں