اسلام آباد: حکمران جماعت پی ٹی آئی نے اب سپریم کورٹ کے ججوں پر گالم گلوچ کے ہٹھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دئیے ہیں۔
مصدقہ ذرائع کے مطابق حکمراں جماعت تحریک انصاف کے بدتمیز رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے اسکواڈ کو کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے راستے پر روکا جب معزز جج سپریم کورٹ جارہے تھے اور انہوں نے گالی گلوچ کا استعمال کیا۔ شکایت پر پولیس نے ایم این اے کو گرفتار کیا اور بعد میں چھوڑ دیا۔
پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ این اے 249 ملیر کراچی سے پی ٹی آئی کے بدتمیز ایم این اے اکرم چیمہ واقعے کے وقت نان کسٹم پیڈ ٹویوٹا ویگو (ڈبل کیبن) استعمال کر رہا تھا۔ نان کسٹم پیڈ گاڑی اب بھی پولیس کی تحویل میں ہے اور پولیس تفصیلات کی تصدیق کر رہی ہے۔
اس گالم گلوچ پر سپریم کورٹ کے دوسرے ججز نوٹس لینگے یا وزیر اعظم؟۔