بلوچستان کا سب سے معمر پی ایچ ڈی سکالر

0
180

کوئٹہ: یونیورسٹی آف بلوچستان کے سترہویں/ اٹھارویں کانووکیشن کی منعقدہ تقریب میں صورتحال اُس وقت دلچسپ شکل اختیار کر گئی جب یونیورسٹی آف بلوچستان کے سب سے معمر پی ایچ ڈی سکالر ہیبت اللہ حلیمی اپنی ڈگری کے حصول کیلئے اسٹیج پر نمودار ہوئے۔

معمر پی ایچ ڈی سکالر ہیبت اللہ حلیمی نے پچاسی برس کی عمر میں پولیٹیکل سائنس میں اعلیٰ تعلیم کی ڈگری حاصل کر کے اپنے آپ کو تمام ریٹائرڈ آفسران کیلئے ایک قابل تقلید مثال بنا دیا۔

گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا معمر پی ایچ ڈی سکالر کو دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھے، آگے بڑھتے ہوئے گلے ملے اور اُن کو ڈگری عطا کی۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ اس عمر میں پی ایچ ڈی کرنے کا ارادہ اور اس کی تکمیل علم میں دلچسپی رکھنے والے تمام افراد کیلئے حوصلہ افزاء اور قابل فخر ہے۔

واضح رہے کہ پی ایچ ڈی سکالر ہیبت اللہ حلیمی کا تعلق پولیس ڈیپارٹمنٹ سے تھا اور ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز رہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں