تھانہ گلبرگ کے حدود ٹی ایم سی کرکٹ گرائونڈ سے چھٹی موٹر سائکل چوری’ ایس ایچ او کی نمائشی گراؤنڈ آمد، مینیجر کوچز کھلاڑیوں ملاقات

0
3

کراچی (رپورٹ: ایم جے کے) تھانہ گلبرگ کے حدود میں موٹر سائکل کی چوریوں کا سلسلہ نہ تھم سکا جبک چھٹی موٹر سائیکل چوری ہونے پر ایس ایچ او گلبرگ کی نمائشی طور پر ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ آمد اور ایس ایچ او کی گراؤنڈ مینیجر، کوچز، کھلاڑیوں سمیت صحافی سے ملاقات ہوئی۔ گراؤنڈ مینجر اور کوچز نے ایس ایچ او گلبرگ کو موٹر سائیکلیں اور موبائل چوری کے حوالے سے آگاہ کیا۔

کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ گلبرگ کی حدود بلاک 13 میں واقع ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ کے گیٹ سے پچھلے 6 ماہ میں مسلسل چھٹی موٹر سائیکل چوری ہوگئی اور یہ تمام موٹر سائیکلیں صبح 10 سے شام 6 بجے کے درمیان چوری ہوتی ہیں۔ جس کی رپورٹ متعلقہ تھانہ گلبرگ میں درج کروادی جاتی ہیں۔

رپورٹر نے موقف لینے کیلئے متعلقہ تھانہ گلبرگ کے ایس ایچ او زاہد لودھی سے رابطہ کیا جس پر ایس ایچ او گلبرگ زاہد لودھی نے ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ وزٹ کیا اور پر گراؤنڈ کے مینجر یاسین اور یو بی کرکٹ اکیڈمی کے کوچ عثمان بابو اور سمیت مختلف کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ گراؤنڈ مینیجر اور کوچز نے ایس ایچ او گلبرگ کو گراؤنڈ کے گیٹ سے موٹرسائیکلوں کی چوری اور گراؤنڈ کے اندر کھلاڑیوں کے کٹ بیگ سے موبائل چوری کے حوالے سے تفصیلی بتایا اور ان ملزمان کا بھی بتایا جن پر چوری کا شک ہے۔ ایس ایچ او گلبرگ کو موٹر سائیکل چوری میں ملوث فرد جن پر گراؤنڈ اسٹاف، کوچز اور کھلاڑیوں کا شک ہے اس کی تصویر اور ویڈیو بھی فراہم کی۔

موٹر سائیکلوں کی چوری کے حوالے سے ایس ایچ او گلبرگ زاہد لودھی نے کہا کہ گراؤنڈ انتظامیہ گراؤنڈ کے اندر موجود پویلین کی چھت پر اپنا گارڈ بٹھائے اور اس کا رابطہ تھانے اور گشت کرتے پولیس اہلکاروں سے رہے اور اس کے علاوہ یہ بھی کہا کہ گراؤنڈ کی انتظامیہ گراؤنڈ کے گیٹ پر کیمرا نصب کرے۔

ایس ایچ او نے تھانہ گلبرگ کے منشی ہارون کو ہدایت دی کہ وہ دن کے اوقات میں شاہین فورس کے اہلکار جو موٹرسائیکلوں پر گشت کرتے ہیں ان کی پیٹرولنگ ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ کی پارکنگ پر بڑھائیں، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چونکہ ہمارے پاس پولیس موبائل کی کمی ہے، لہذا موبائل کی پیٹرولنگ اس جگہ پر ناممکن ہے، علاقہ گلبرگ میں پارکنگ مافیا کے حوالے سے رپورٹر کے سوال پر ایس ایچ او گلبرگ نے کہا کہ گلبرگ کی حدود میں کسی جگہ پر کوئی پارکنگ مافیا نہیں ہے اور نہ ہی اس کی اجازت ہے جس پر رپورٹر نے یہ کہا کہ پارکنگ مافیا کے علاوہ گلبرگ کی حدود میں اور مزید بہت سے کام ہورہے ہیں، جس پر ایس ایچ او گلبرگ نے کہا ہاں یہ ضرور کہہ سکتے ہیں۔

بعد ازاں ایس ایچ او گلبرگ زاہد لودھی نے گراؤنڈ مینیجر، گراؤنڈ کوچز اور کھلاڑیوں کو اچھی امید دلاتے ہوئے کہا کہ آئندہ تھانہ گلبرگ کوشش کرے گا کہ بلاک 13 ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ کے گیٹ، پارکنگ سے موٹر سائیکل اور گراؤنڈ کے اندر سے کھلاڑیوں کے کٹ بیگ سے موبائل چوری نہ ہوں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں