سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کے پیش نظر تحریک انصاف کا جلسہ ملتوی

0
126

پشاور: سوشل میڈیا میں تحریک انصاف پشاور جلسے پر کڑی تنقید کے بعد جلسہ ملتوی کردیا گیا۔

ترجمان خیبر پختون خواہ حکومت حاجی شوکت علی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ملک بھر میں سیلاب سے شدید مالی و جانی نقصان کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کل پشاور میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے جلسہ کی جگہ پر سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم تحریک انصاف کے رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ‏‎یہ بھی سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کے بعد جلسہ متلوی کیا ہے ورنہ عمران خان جلسہ کرنے کے لیے باضد تھے اور جب عمران خان کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے عوام کی مصروفیت کا بتایا تو پھر جلسہ ملتوی کیا گیا ہے۔

‏‎

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں