اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین کے ایگزم بینک نے 2.4 ارب ڈالر کے اصل زر قرضوں کو دو سالوں کیلئے رول اوور کر دیا ہے۔
اسحاق ڈار نے اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ دونوں قرضے اگلے دومالی سالوں میں واجب الادا ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ایگزم بینک نے مالی سال 2024 کیلئے 1.2 ارب ڈالر اورمالی سال 2025 کیلئے 1.2 ارب ڈالر کے قرضوں کو رول اوور کر دیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان دونوں سالوں کے دوران صرف قرضوں پر سود کی ادائیگی کرے گا۔