وانا میں لمپی سکین بیماری کے باعث وانا مویشی منڈی ماند پڑگئی

0
178

وانا (شھزادین وزیر) کمر توڑ مہنگائی اور لمپی سکین بیماری کے باعث وانا مویشی منڈی ماند پڑگئی ہیں۔ عیدالاضحی قریب آتے ہی قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں۔
بیوپاری زار کلام خان اور امیرگل وزیر نے کہا کہ اس سال قربانی کے جانوروں کی قیمتیں پچھلے سال سے دوگنی ہوگئے ہیں، تو دوسری طرف کمر توڑ مہنگائی نے عوام کو بے بس بنا دیاگیا ہے۔ اس لئے مویشی منڈی میں رواں سال کیطرح عوام کی رش دیکھنے کو نہیں ملتی ہیں۔

انھوں نے کہاکہ جانوروں کی لمپی سکین بیماری کانگو وائرس سے لوگ خوف زدہ ہوکر عیدقرباں کےلئے جانور لینے سے کتراتے ہیں۔ بیوپاری لمپی سکین اور کانگو وائرس خوف کے مارے مویشی منڈیوں نہیں آتے ہیں۔ دوسری جانب پاک افغان بارڈر انگورآڈہ گیٹ بندش کی وجہ سے قربانی کے جانوروں کی تعداد کافی محدود ہوگئی ہیں اور مہنگائی نے عوام کے کمر توڑ دیئے ہیں اس لئے اس سال جانوروں کی قیمتیں دوگنی ہوگئے ہیں۔

عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ سنت ابراہیمی کی خاطر انگور آڈہ گیٹ پر عیدقرباں کی جانوروں پر عائد کردہ پابندی ہٹا کر آنے دیں اور محکمہ لائیو اسٹاک سے اپیل کی گئی کہ مذکورہ مویشی منڈی میں ہنگامی بنیادوں پر لمپی سکین اور کانگو وائرس کے اسپرے کی جائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں