جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف بیان دینے کیلئے دباﺅ ڈالا گیا، سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار

0
26

لاہور: لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے وزارت قانون کی جانب سے بار کی گرانٹ کو سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف بیان اور قرارداد منظور ی سے مشروط کرنے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن خواجہ محسن عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت قانون کی جانب سے بار پر بالواسطہ اور بلاواسطہ دباو ڈالا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف بیان دیں اور قرارداد منظور کریں۔

 خواجہ محسن عباس کا کہنا تھاکہ بار نے انکار کیا تو کروڑوں روپے کی گرانٹ کی جگہ صرف 40 لاکھ روپے کا چیک بنایا اور کہا کہ آکر لے جائیں جس پر انہوں نے چیک لینے سے انکار کر دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں