کراچی: پاکستان اسٹیل ملز بورڈ نے سیکورٹی کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو دینے کی منظوری دے دی۔ زرائع کے مطابق نجی کمپنی کے گارڈز سابقہ فوجی اہلکار ہونگے اور جس کا ماہانہ خرچہ 72 لاکھ روپے ہوگا۔ اسٹیل ملز یہ تمام اخراجات اپنے وسائل سے پورے کرے گی اور سیکورٹی کی مد میں حکومت پر کسی قسم کا فنانشل بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔