واٹر بورڈ حکام کی غفلت’ سی او ڈی فلٹر پلانٹ میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق

0
24

کراچی: واٹر بورڈ کارپوریشن حکام کی غفلت نے نوجوان کی جان لے لی۔ سی او ڈی فلٹر پلانٹ میں ایک اور نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

کراچی واٹر کارپوریشن کی اہم ترین تنصیب سی او ڈی واٹر فلٹر پلانٹ عموماً موسم گرما شروع ہوتے ہی حکام کی غفلت کے باعث نوجوانوں کے لئے تفریحی مقام میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ جس میں ہر موسم گرما میں انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔

رواں سیزن کے آغاز پر ہی گزشتہ روز ایک19 /20 سالہ نوجوان پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ جس کی نعش 24 گھنٹے بعد ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے 5 گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد نکال لی۔ جسے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا

مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ پلانٹ میں حکام کی غفلت کے باعث ماضی میں جانوروں بالخصوص کتوں کی لاشیں ملنا تو معمول تھا ہی لیکن کچھ عرصے سے انسانی جانوں کا ضیاع بھی معمول بن گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں