اعتکاف، شب قدر، نماز عید سے متعلق ایس او پیز جاری

0
114

اسلام آباد: عید تعطیلات پر کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمد
این سی اوسی کی ہدایت پر وزارت داخلہ  نے سرکلر جاری کردیا۔ اعتکاف، شب قدر، نماز عید سے متعلق ایس او پیز جاری کردیں۔ 8 سے 16 مئی تک تمام سیاحتی مقامات بند کرنےکا فیصلہ کرلیا۔ عیدکی چھٹیوں میں  سیاحتی مراکز بندرکھیں جائیں گے۔

سرکلر میں عید تعطیلات کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند رہے گی اور 8 سے 16 مئی تک بین الاضلاعی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہےگی۔

گلگت بلتستان کےشہریوں کو اپنےعلاقوں میں جانے کی اجازت ہوگی اور شمالی علاقہ جات، مری، سوات، گلیات، سی ویو جانیوالے راستے بند رہیں گے۔ عید تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں