کراچی: کارساز کراچی پر کار سے کچل کر جاں بحق ہونے والے میاں بیوی تھے، ملزم ڈرائیور عتیق ایک پڑھے لکھے خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور والد ایک غیر ملکی اسپورٹس چینل میں افسر ہیں۔
ملزم پوری آواز سے میوزک لگا کر دوستوں کے ساتھ ریس لگا رہا تھا اور کرتب بازی کرتے ہوئے موٹرسائیکل لین میں گھس گیا۔ لڑکے نے موٹر سائیکل کے ٹریک پر آکر بائیک کو ٹکر ماری اور پھر بھاگنے کی کوشش کی مگر گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے پر پر پکڑا گیا باقی ساتھی یہ ایڈونچر چھوڑ کر بھاگ نکلے۔ ایک اطلاع کے مطابق میاں بیوی بائیک کھڑی کرکے افطار کررہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس کی کم عمری کی وجہ سے اس کا شناختی کارڈ ہے نہ لائسنس ہے۔
واضح رہے کہ اس طرح کے واقعات نشے یا مزے میں دھت لڑکے لڑکیاں اس طرح لوگوں کو کچل دیتے ہیں پھر متاثرہ خاندان کو راہ خدا معاف کرنے پر آمادہ کرلیتے ہیں۔
یاد رہے کچھ ماہ قبل اسی کارساز روڈ پر ایک نشئی عورت نے اپنی فور وہیلر سے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا تھا پھر راہ خدا معاف کر دی گئی۔