کراچی (رپورٹ: ایم جے کے) دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ، کراچی میں ‘سوک اینڈ ووٹر ایجوکیشن فار مارجنلائیزڈ کمیونٹیز’ کے عنوان سے میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر ایڈمن طاہر منصور خان اور جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر الیکشنز سائیں بخش چنڑ نے کی، یہ میٹنگ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی کیمٹی برائے ‘جینڈر اینڈ ڈسیبلٹی ورکنگ گروپ’ کی سال 2025 کے سلسلے میں منعقد کی گئی، جس میں ٹرانس کمیونٹی کے نمائندوں، افراد برائے باہم معذوری کے لیے کام کرنی والی تنظیموں کے نمائندوں اور اقلیتی برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر جینڈر ااینڈ سوشل انکلیوژن سید عبداللہ شاہ نے میٹنگ میں شامل شرکاء کو پریزنٹیشن دی، جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے معاشرے کے پسماندہ طبقا کو ووٹنگ عمل میں شامل کرنے کے لیےاٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا، ٹرانس جینڈرز کے شناختی کارڈ بنوانے میں حائل دشواریوں کو حل کرنا، افراد برائے باہم معذوری کے لیئے قابل رسائی پولنگ اسٹیشنر کا قیام اور اقلیتوں کی برابر نمائندگی کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کی گئی کاوشوں کی آگہی دی۔