پاکستانی افواج اپنے مادر وطن کے دفاع کے لئے چٹان کی مانند کھڑی ہے، گورنر سندھ

0
34

کراچی: پاک فضائیہ کے آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے دو برس مکمل ہونے کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پیغام میں کہا ہے کہ 26 فروری 2019 بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا ہے۔ پلوامہ حملہ بھارت نے خود کرایا اور الزام پاکستان پر لگا دیا مقصد پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دینے کے لئے دنیا بھر میں بدنام کرنا تھا۔ بھارت نے دعویٰ کیا کہ دہشت گردوں پر حملہ کیا لیکن حقیقت اس کے برعکس تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پراصل حقائق پیش کئے اور پوری دنیا میں بھارت کے مکرو چہرہ کو بے نقاب کیا۔ اس بزدلانہ حملہ کے بعد پاکستانی فضائیہ متحرک ہوئی۔ پاک فضائیہ نے عوامی امنگوں کے مطابق دشمن کے 2 طیارے گرا کر بھرپور جواب دیا۔ پاکستانی افواج اپنے مادر وطن کے دفاع کے لئے چٹان کی مانند کھڑی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں