گورنر سندھ کی گاڑی میں کتے کی سواری کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

0
37

کراچی: گورنر سندھ کی گاڑی میں کتے کی سواری کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے وی آئی پی پروٹوکول کی ہمیشہ ہی مخالفت کی اور جب یہ حکومت میں آئی تو اس نے سادگی کا نعرہ لگایا۔

لیکن ان کی سادگی کے نعروں کی حقیقت اس وقت کھل کر سامنے آگئی جب گورنر سندھ عمران اسماعیل کی گاڑی میں کتے کی سیرو سیاحت کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گورنر ہاؤس کی گاڑی میں پالتو کتا شہر کی سڑکوں کی سیر کر رہا ہے، اس کتے کو پولیس کا پروٹو کول بھی حاصل ہے اور ایک پولیس موبائل اس کے پیچھے پیچھے چل رہی ہے۔ یہ وائرل ویڈیو کسی عام شہری نے نہیں بلکہ سندھ کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تیمور تالپور نے خود اپنے موبائل پر اس وقت بنائی جب انہوں نے اپنی گاڑی سے کتے کی عیاشیوں کے مناظر دیکھے۔ انہوں نے گاڑی کی نمبر پلیٹ کی نشاندہی کرکے بتایا کہ یہ گورنر ہاؤس کی گاڑی ہے۔انہوں نے کتے کو پروٹو کول دینے والی پولیس موبائل کو بھی عکس بند کیا ہے۔

اس پر سوشل میڈیا پر عبدالخالق نامی شخص نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی حیرانگی کی یا کوئی عجیب بات نہیں ہے۔

جب وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر میں کتے سفر کر سکتے ہیں تو گورنر سندھ کی گاڑی میں کتے سواری کیوں نہیں کر سکتے۔یہی تو تبدیلی ہے جس کا عوام سے وعدہ کیا تھا وہ تو عوام بے شعور ہے جو تبدیلی کا مطلب نہیں سمجھ سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں