کویت کے نائب وزیر خارجہ برائے ایشیائی امور کی وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ آمد

0
22

اسلام آباد: کویت کے نائب وزیر خارجہ برائے ایشیائی امور علی سلیمان آل سعید کی وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ آمد۔

کویتی وفد کی نائب وزیر خارجہ برائے ایشیائی امور علی سلیمان آل سعید کی قیادت میں وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔ دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون ،خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمانوں کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور کویت کے مابین یکساں مذہبی اور ثقافتی اقدار کی بنیاد پر استوار گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔ کویتی نائب وزیر خارجہ نے کویتی وزیر خارجہ کی جانب سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ وزیر خارجہ نے کویتی قیادت کی طرف سے، جی سی سی ممبر ممالک کے باہمی تنازعات کے حل کیلئے کی جانیوالی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔

وزیر خارجہ نے پاکستان اور کویت کے مابین برادرانہ مراسم کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، لیبر کے تبادلے اور فوڈ سیکورٹی کے حوالے سے دو طرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستان اور کویت کے مابین روابط کا فروغ، دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

فریقین نے پاکستان اور کویت کے درمیان اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی فورمز کی سطح پر دو طرفہ تعاون کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے، باہمی دلچسپی کے امور پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا۔ دوران ملاقات پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں