نسلہ ٹاور کے قریب احتجاجی مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج اور فائرنگ، متعدد افراد زخمی

0
336

کراچی: نسلہ ٹاور کے قریب احتجاجی مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج اور فائرنگ، متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے نسلہ ٹاور کے قریب احتجاجی مظاہرین کو روکنے کیلیے لاٹھی چارج کیا اور فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ڈپٹی چیئرمین آباد سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

سپریم کورٹ کے احکامات پر نسلہ ٹاور کو گرانے کو عمل جاری ہے، اس موقع پر نسلہ ٹاور کے متاثرین احتجاج کرنے پہنچے، جس پر پولیس نے نسلہ ٹاور کے قریب مظاہرین کو روک لیا۔

چیئرمین آباد محسن شیخانی بھی نسلہ ٹاورکے قریب مظاہرہ میں پہنچے، جس کے بعد مظاہرہ ختم کرانے کیلئے پولیس اور چیئرمین آباد کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

احتجاجی مظاہرین نے نسلہ ٹاور میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے مظاہرین کو روکنے اور منتشر کرنے کیلیے لاٹھی چارج کیا اور فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ڈپٹی چیئرمین آباد سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اس موقع پر چیئرمین آباد محسن شیخانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسے مارا جارہا ہے جیسے ہم دہشت گرد ہیں، ہم تو چاہتے ہیں قانون کو بہتر کیا جائے، ہم تو چاہتے ہیں این اوسی دینے والے اداروں پر ذمہ داری عائدکرنی چاہیے۔

محسن شیخانی کا کہنا تھا کہ ہمیں پر امن احتجاج کیلئے ایک جگہ کھڑے بھی ہونے نہیں دیا جارہا، کراچی کے لوگوں کیساتھ زیادتی کی جارہی ہے، کروڑوں اربوں روپے ٹیکس دینے والوں کو ماراجارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم عمارتیں این اوسی لیکر بناتے ہیں، اجازت دینے والے اداروں سے پوچھنا چاہیے کہ کیوں اجازت دی، ہر آدمی خوفزدہ ہے کہ کی ہماری بلڈنگیں ٹوٹ جائیں گی، ہمیں بتایا جائےکس ادارے سے اجازت لیں۔

محسن شیخانی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے انویسٹرز کو مطمئن کرنا پڑے گا، ہم نے تمام پراجیکٹس روک دیے ہیں، ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں، عمارتوں کے اجازت نامے میں غلطی ہے تو چیک کرنا حکومت کا کام ہے۔

چیئرمین آباد نے اعلان کیا کہ احتجاج پورے پاکستان تک لے کر جائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں