اسلام آباد: سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر ضمانت کیس بینچ تبدیل کر دیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ پیر کو سماعت کرے گا۔ جسٹس سجاد علی اور جسٹس منصور علی شاہ بھی بنچ میں شامل ہیں۔
پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے پراسیکیوٹر جنرل آفس نے سپریم کورٹ میں 11 ماہ سے گرفتار ایم این اے علی وزیر کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران التوا کی درخواست ڈال دی۔ ججوں نے ضمانت کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔