دی پاکستان اُردو کا ایک اور اعزاز، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات، نوٹیفکیشن جاری

0
181

اسلام آباد: دی پاکستان اُردو ویب نیوز نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا اور وفاقی حکومت نے لیفٹینٹ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات ہو گئے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کے دستخط کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزیراعظم آفس نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے دستخط کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

موجودہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک بطور ڈی جی آئی ایس آئی کام جاری رکھیں گے، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کے باقاعدہ چارج سنبھالنے کے بعد موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کورکمانڈر پشاور کا عہدہ سنبھال لیں گے۔

نوٹیفکیشن سے قبل اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی علیحدگی میں اہم ملاقات ہوئی، ملاقات بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ پر ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پربات چیت کی گئی، بعدازاں ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شامل ہوگئے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس بھی ہو، جس میں اعلیٰ عسکری و سیاسی حکام کی شرکت کی، اجلاس میں ملکی سیکیورٹی اورقومی سلامتی کا جائزہ لیا گیا، وزیرداخلہ نے ملکی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔


خبر میں رپورٹر نے زرائع سے حاصل انفارمیشن اور تصدیق کے بعد دی پاکستان اُردو پر خبر دی تھی کہ ڈی جی آئی ایس آئی تقرری کا معاملہ پر اب اعلان واپس نہیں لیا جائے گا۔ تاہم آج لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے اور جس نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا جو کہ خبر کی تصدیق کرتی ہے۔

یاد رہے دی پاکستان اُردو نے ہی رواں سال 6 اگست کو سب سے پہلے خبر بریک کرتے ہوئے نئے آنے والے ڈی جی آئی ایس آئی کا نام بتادیا تھا اور آج یہ دوسرا اعزاز بھی دی پاکستان اُردو نے حاصل کرلیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں