لاہور: سوشل میڈیا پر گردش کرتی وڈیو میں اریبہ تشدد کیس میں اوکاڑہ پولیس نے بچی کو بازیاب کرا لیا ہے اور بچی پہ تشدد کے الزام میں بچی کی ماں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ بچی اس وقت پولیس کے پاس ہے جبکہ خاتون جیل میں ہے۔
پولیس زرائع کے مطابق خاتون کی سسرال یا شوہر سے چپقلش چل رہی تھی جس کا بدلہ وہ بچی پر تشدد کرکے اس کی وڈیو بنا کر کسی کو بھیج رہی ہے اور وہاں سے وڈیو سوشل وائرل پر ہوئی جس پر معاملہ پولیس تک پہنچ گیا۔
وائرل وڈیو میں وہ پنجابی زبان میں کوئی نام بھی لے رہی ہے کہ اب اس کو بلا وہ تجھے بچائے۔ اس وڈیو میں بچی پر بے پناہ تشدد کیا گیا ہے، ساتھ میں ماں یہ کہہ رہی کہ صبح 5 بجے بھی تجھے سمجھایا تھا یہ حرکت نہیں کرنی۔