کراچی: سندھ ہیومین رائٹس کمیشن کی جانب سے چیف سیکریٹری سندھ کو سالانا رپورٹ پیش کردی گئی۔ سندھ ہیومین رائٹس کمیشن کی چیئرپرسن جسٹس ریٹائرڈ ماجدہ رضوی نے چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاھ کو رپورٹ دی۔ کمیشن کی چیئرپرسن جسٹس ریٹائرڈ ماجدہ رضوی نے چیف سیکریٹری سندھ کو کمیشن کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق 2019-20 میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی 728 شکایات موصول ہوئی۔ غیرت کے نام پر قتل، اغوا، گھریلو تشدد، ہراسمینٹ اور جبری شادیوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ کمیشن نے ازخود نوٹس اور درخواستوں پر بر وقت کاروائی کی۔
چیئرپرسن ہیومن رائٹس کمیشن سندھ نے بتایا کہ۔کمیشن نے سکھر میں دفتر کا آغاز کیا ہے اور ویب سائٹ بھی لائونچ کی ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ نے کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ۔کمیشن صوبے میں عورتوں اور بچوں کے حقوق کے باری میں آگاہی مہم چلائے۔ انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کہ کئے حکومت سندھ کمیشن کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔