اسلام آباد: ایک اور گینگ ریپ میں حوا کی بیٹی کو درندوں نے نوچ ڈالا، پوش سیکٹر ای گیارہ کے فیز تھری میں لڑکی کے ساتھ تین لوگوں نے گینگ ریپ کیا۔
زیادتی کا واقعہ رات گیارہ بحے تھانہ گولڑہ کی حدود میں پیش آیا۔ تین درندے کائنات سیلون ای گیارہ میں داخل ہوئے اور خود کو سی آئی ڈی میڈیا کا نمائندہ ظاہر کیا۔ سیلون میں موجود لڑکیوں سے دست درازی کی اور کیش رقم بھی چھین لی اور دو لڑکیوں نے باتھ روم میں چھپ کر خود کو بچایا۔
شبانہ نامی لڑکی دندوں سے خود کو محفوظ نہ رکھ پائی اور مزاحمت کے باوجود درندگی کا شکار ہوگئی۔ تھانہ گولڑہ میں ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو پکڑ لیا گیا۔