ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں ہوشربا اضافے کا فیصلہ

0
199

لاہور: پولیس کا فرض ہے مدد آپ کی اور آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں کئی سو گنا ہوشربا اضافے کی سمری پنجاب حکومت کو ارسال کردی ہے۔ جس میں لرنر لائسنس کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر 500 روپے، موٹرسائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس5 سو سے بڑھا کر 2 ہزار روپے، موٹرکار اور جیپ کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس ساڑھے 9 سو کے بجائے 4 ہزار روپے، ایل ٹی وی لائسنس کی فیس 950 سے بڑھا کر 4 ہزار روپے، ایچ ٹی وی لائسنس کی فیس ساڑھے 4 سو سے 4 ہزار روپے جبکہ انٹرنیشنل لائسنس کی فیس ساڑھے 4 سو روپے سے بڑھا کر 4 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں