کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی ہفتہ کے روز پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق سینیٹر شہید عثمان خان کاکڑ کی رہائش گاہ مسلم باغ گئے اور ان کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید عثمان خان کاکڑ کی جمہوری اقدار کے فروغ، قوموں کی برابری اور سیاسی شعور و بیداری کیلئے سرانجام دی جانے والی خدمات کو دیر تگ یاد رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سینٹ میں بلوچستان کے عوام کی بھرپور نمایندگی کی۔
گورنر یاسین زئی نے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی اور ان کے لواحقین سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہید عثمان خان کاکڑ کے بیٹے خوشحال خان کو دلاسہ دیتے ہوئے شفقت کا اظہار بھی کیا۔