ڈنمارک کی وزیراعظم نے اپنی شادی ملتوی کردی

0
50

کوپن ہیگن: ڈنمارک کی وزیراعظم میٹ فریڈرکسن نے آئندہ ماہ یورپی یونین کے ایک اہم اجلاس کی وجہ سے اپنی شادی ملتوی کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یورپی یونین میں شامل ممالک کے سربراہان کا اجلاس 17 جولائی کو منعقد ہو گا اور کورونا وائرس کی وبا کے بعد یہ پہلی مرتبہ منعقد ہورہا ہے۔ 

وزیراعظم کی شادی بھی 17 جولائی کو طے شدہ تھی جو انہوں نے کورونا وائرس کے پیش نظر ملکی مفاد کی خاطر ملتوی کردی اور انہوں نے اس بات خوشی کا اظہار کیا ہے کہ ان کے منگیتر صابر ہیں اور وہ مجھ سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں