راولپنڈی: خواجہ محمد آصف نے وزیر دفاع کا چارج سنبھال لیا ہے، وزارت دفاع میں سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) میاں محمد ہلال حسین نے ان کا استقبال کیا۔
وزیردفاع نے وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی۔ انہیں وزارت اور ان کے ذیلی اداروں کے کردار اور افعال کے بارے میں تفصیلی بریف کیا گیا.
اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارا سرمایہ افتخار ہیں، مسلح افواج کو وسائل اور۔آلات کے لحاظ سے مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ ملک کے دفاع کو۔ناقابل تسخیر بنایا جاسکے۔
انہوں نے کہاکہ ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا جائے گا کیونکہ اسے اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔